لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ طلال چودھری کی نہایت ہی افسوسناک اور شرمناک رپورٹ سامنے آئی ہے، خاتون عائشہ رجب نے کوئی غلط یا غیرشرعی کام نہیں کیا، طلال چودھری موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر خاتون کے بیٹے کو اکسا کر گھر میں فساد برپا کروانا چاہتا تھا۔ انہوں نے اپنے تبصرے
میں کہا کہ طلال چودھری کی کو نہایت ہی افسوسناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔اس کے مطابق خاتون عائشہ رجب نے کوئی غلط یا غیرشرعی کام نہیں کررہی تھی۔بلکہ طلال چودھری موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر خاتون کے گھر میں فساد برپا کروانا چاہتا تھا۔ طلال چودھری چونکہ وزیر مملکت برائے داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس لیے ان کے پاس خاتون کا ڈیٹا تھا۔ جو اس نے آئی بی کے ذریعے نکلوایا۔پھر یہ ڈیٹا عائشہ رجب کے صاحبزادے کو دیا۔ موبائل ڈیٹا کو ایسے پیش کیا گیا جیسے خاتون کسی کے ساتھ غلط کام کررہی تھی۔اسی طرح طلال چودھری تشدد کیس کی جو تحقیقاتی رپورٹ آئی ہے اس میں تشدد کی بنیادی وجہ خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے خلاف بیٹے کو ماں کے خلاف اکسانا تھا۔ دراصل طلال چودھری عائشہ رجب سے شادی کے خواہشمند تھے۔ لیکن عائشہ کسی ایک اور سیاسی رہنماء سے دوسری شادی کی خواہشمند تھیں۔ چنانچہ طلال نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے خاتون کے بیٹے کو ڈیٹا اور فون میسجز دکھا کرغلط کہانی سنائی کہ ان کی والدہ ایک دو نمبر شخص سے دوسری شادی کی خواہش مند ہیں۔جس پر ان کے گھر میں فساد برپا ہوا۔ نوجوان مشتعل ہو کر اپنی والدہ سے الجھ پڑا لیکن والدہ نے شادی کی تردید کردی۔ عائشہ رجب کے بھائی نےجب بیٹے سے ناراضی کی وجہ پوچھی تو اس نے طلال چودھری کا بھیجا ہوا ماں سے متعلق ناقابل تردید ڈیٹا دکھایا۔ جس پر تصدیق کیلئے رات کو طلال چودھری کو بلایا گیا۔ اور وہاں جھگڑا ہوگیا۔ انہوں نے ڈیٹا دیکھنے کیلئے طلال کا فون بھی چھین لیا۔ عائشہ کی فیملی نے ان کی ویڈیو بھی بنائی اور تشدد کرکے بازو بھی توڑ دیا۔ طلال وہاں سے بھاگ کر ایک اور لیگی دوست کے گھر گئے۔ پھر کچھ ہی دیر بعد مسلح گارڈز کے ساتھ اپنا موبائل لینے واپس آئے تو خاتون نے 15پر کال کر دی، جس پر باقی کاروائی رپورٹ ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں