فوج کیخلاف بولنے پر نوازشریف کا محاسبہ کریں گے، برائی کے راستے پر میاں صاحب کو نہیں چلنے دیں گے، ن لیگی رکن اسمبلی کا دوٹوک اعلان

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اشرف انصاری نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بولنے پر نوازشریف کا محاسبہ کریں گے، ہم آپ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، برائی کے راستے پر میاں صاحب کو نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے

نہیں دیں گے۔ہم آپ کو ملکی سالمیت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنے دیں گے۔ نوازشریف کو افواج پاکستان کے خلاف نہیں بولنے دیں گے۔ ہم نواز شریف کا محاسبہ کریں گے۔ اشرف انصاری نے کہا کہ نواز شریف کو قومی سلامتی کے راز فاش نہیں کرنے دیں گے۔ نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف نہیں بولنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر برائی کے راستے پرچلیں گے تو ہم انہیں روکیں گے۔برائی کے راستے پر میاں صاحب کو نہیں چلنے دیں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ قائد ن لیگ میا ں نواز شریف کی ٹکراؤ کی پالیسی غیر مناسب ہے۔ ملک مزید کسی قسم کے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا یہ مسائل کا حل نہیں۔ اختلاف رائے کو جمہوریت کا حسن کہا جاتا ہے تو مجھے بھی یہ حق دیں ورنہ میں بھی کہوں گا مجھے کیوں نکالا، وزیراعلیٰ پنجاب سے کام کے سلسلے میں کئی بار ملا ایسا کرنا پارٹی منشور کی خلاف ورزی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بیانات اگر راناثنااللہ یا کسی اور کو مناسب نہیں لگتے تو اس کا ذمہ دار میں نہیں، اختلاف رائے کو جمہوریت کا حسن کہا جاتا ہے تو مجھے بھی یہ حق دیں۔ اسی طرح سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق نے کہا کہ پاکستانی فوج کو برا بھلا کہنے والے بانی ایم کیو ایم کا آج کوئی نام تک نہیں لیتا۔ لاگ بک دکھا سکتا ہوں جس میں پتا چل جائے گا کہ آرمی چیف سے ملنے کیلئے کتنی کالزکیں۔ نواز شریف سے زیادہ ڈرپوک اور کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا۔ مولانا غفورحیدری نے جو بات نوازشریف کے حوالے سے کہی وہ سب جھوٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close