پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے

جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبرکو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسےکی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close