عدالتوں نے آرٹیکل 62، 63 پر عمل کرکے دکھایا تو جتنے لوگ اس وقت اسمبلیوں میں موجود ہیں وہ جیلوں میں ملیں گے، سراج الحق

لاہور(پی این آئی)عدالتوں نے آرٹیکل 62، 63 پر عمل کرکے دکھایا تو جتنے لوگ اس وقت اسمبلیوں میں موجود ہیں وہ جیلوں میں ملیں گے، جماعت اسلامی ملک کے امیر سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ عدالتوں نے آرٹیکل 62، 63 پر عمل کرکے دکھایا تو جتنے لوگ اس وقت اسمبلیوں میں موجود ہیں وہ جیلوں میں ملیں گے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پرویز مشرف کے ٹولے نے حکومت کی یا ان تینوں کا مجموعی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے یا کوئی اور ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں احتساب ہوگیا یا عدالتوں نے آرٹیکل 62، 63 پر عمل کرکے دکھایا تو جتنے لوگ اس وقت اسمبلیوں میں موجود ہیں وہ جیلوں میں ملیں گے، کوئی نہیں بچ سکتا کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ کا حال و مستقبل تباہ کیا، یہی کچھ سیاسی ٹھگ ہیں جنہوں نے 73 برسوں سے پاکستان کو یرغمال بنایا ہے، جنہوں نے اس قوم اور اس کے حال و مستقبل کو یرغمال بنایا ہے جبکہ یہی کچھ جرنیل ہیں جنہوں نے وردی اور بغیر وردی میں آکر ان ٹھگوں کے ساتھ مل کر آپ کے اوپر حکمرانی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close