جو یہ کہتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے تو وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے، احسن اقبال

نارووال(پی این آئی)جو یہ کہتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے تو وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے، احسن اقبال، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نےکہا ہےکہ حکومت کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے، کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کی بجائے نواز شریف ڈسکس ہوتا ہے۔نارووال میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کاکہنا تھاکہ حکومتی وزیر، مشیر غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں جس ملک میں غداری کے سرٹیفکیٹ ایسے بانٹے جائیں اس کااللہ ہی حافظ ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھاکہ اگر کوئی یہ کہتا ہےکہ مسلم لیگ ن کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے تو وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے، حکومت کی حکمت عملی ہے کہ افواج پاکستان اور عدلیہ کومسلم لیگ ن سے لڑایا جائے۔ان کاکہنا تھاکہ ناکامیوں کا جواب دینے کے بجائے عمران خان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ این آراو نہیں دوں گا، تم اپنا این آر او اپنے پاس رکھو اور اپنے وزیروں اور مشیروں کو دو۔سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کا کہنا تھاکہ جب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد ہوا ہے، حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جب سے یہ آئے ہیں غریب مزید بدحال ہو گیا ہے جب کہ ہمارے دور میں متوسط طبقہ غربت سے نکل رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں