اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی ترجمانی وہ لوگ کر رہے جن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، کرائے کے ترجمان صبح، دوپہر شام خطرناک بیانیہ شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ ہم غداری کے الزامات سے ڈرنے والے نہیں، آج پاکستان کی ترجمانی
وہ لوگ کر رہے جن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، کرائے کے ترجمان صبح، دوپہر شام خطرناک بیانیہ شروع کردیتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ متحدہ اپوزیش پی ڈی ایم کے ذریعے ان چوروں کو گھر واپس بھیجے گی، مسلم لیگ (ن) تاریخ میں اتنی زیادہ متحد طاقتور نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی زلزلہ اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔مریم اورنگزيب نے کہا کہ دو سال میں بجلی کے بل ستر فیصد، دوائیوں کی قیمت پانچ سو فیصد تک بڑھ گئی، کوئی ایسی چیز نہیں جس کی قیمت نہ بڑھی ہو، مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک کر عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں