جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، وہ کسی کی بہتری میں نہیں ہے، شہباز گِل کے بیا ن پر رانا ثنا اللہ کا رد عمل

لاہور(پی این آئی)جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، وہ کسی کی بہتری میں نہیں ہے، شہباز گِل کے بیا ن پر رانا ثنا اللہ کا رد عمل، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے استفسار کیا ہے کہ ’مریم نواز کی جن ملاقاتوں کا جھوٹا ذکر کیا جارہا ہے کیا وہ شہباز گل کی موجودگی میں ہوئیں؟‘۔وزیراعظم

عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، وہ کسی کی بہتری میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور شیخ رشید کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف یہی دو ہیں جو میرٹ پر عمران خان کے ترجمان ہیں۔ن لیگ پنجاب کے صدر مزید کہا کہ اپنے جھوٹ کے دفاع میں حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن، ووٹ چوری، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کا حکومت جواب نہیں دے پاتی تو وہ انڈین ایجنٹ اور غداری کی گردان شروع کردیتی ہے۔راناثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ غداری اور انڈین ایجنٹ کے الزامات لگا کر حکومت اپنے کرپشن کے بیانیہ کی مکمل ناکامی کا اعتراف کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close