فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح ہوتا، شبلی فراز متحرک ہو گئے

لاہور(پی این آئی)فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح ہوتا، شبلی فراز متحرک ہو گئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال

بھی عراق، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح ہوتا۔ایک انٹرویو کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی اکثریت حاصل کر لے گی اسلئے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے اس لئے حکومت کو ریفارمز اور قانون سازیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم اور اس کی ساری فیملی کاروبار کرتی ہوں وہ کیسے ترقی کر سکتا ہے، سابقہ حکومتوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت عوام کی فلاح وہ بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کئے، ان لوگوں نے ایسے منصوبے شروع کئے جن سے انہوں نے کمیشن حاصل کئے جس کی وجہ سے ملک مقروض اور عوام غریب ہوئے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں اسلئے وہ حکومت مخالف تحریک یا اپوزیشن کے اکٹھ کی قیادت کریں گے حالانکہ ایسا نہیں ہے، فضل الرحمان شہباز شریف سے عمر میں چھوٹے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی اکثریت حاصل کر لے گی اسلئے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے اس لئے حکومت کو ریفارمز اور قانون سازیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم اور اس کی ساری فیملی کاروبار کرتی ہوں وہ کیسے ترقی کر سکتا ہے، سابقہ حکومتوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت عوام کی فلاح وہ بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کئے، ان لوگوں نے ایسے منصوبے شروع کئے جن سے انہوں نے کمیشن حاصل کئے جس کی وجہ سے ملک مقروض اور عوام غریب ہوئے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں اسلئے وہ حکومت مخالف تحریک یا اپوزیشن کے اکٹھ کی قیادت کریں گے حالانکہ ایسا نہیں ہے، فضل الرحمان شہباز شریف سے عمر میں چھوٹے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close