مریم نواز ٹوئٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان کا بڑا الزام

لاہور(آئی این پی ) وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے

نکلیں۔ بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکانٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے تقریبا 5.5 فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز جعلی ہیں۔ 5.5 ملین میں سے تقریبا 5.19 ملین فالوورز نے کبھی مریم نواز کے کسی ٹوئٹ کو لائیک نہیں کیا۔ مریم نواز کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکانٹس بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریبا ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے۔ مریم نواز کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہوچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close