مولانا نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا تو انہیں آگے سے کیاجواب ملا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نوازشریف کا ہے ،ا نہیں لئے بنایا گیا ہے کہ آخری انتہائی پالیسی اختیار کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے میں مولانا ان کے ہمنوا ہیں،مولانا نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے مگر ان کی بات نہیں سنی گئی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ

نوازشریف کی کل ملاقات بھارت کے ملٹری اتاشی سے ہوئی ہے ،نوازشریف فرسٹریشن میں پے در پے غلطیاں کررہے ہیں ،ان کی بھر پور کوشش یہ ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آئیں ،اگر افراتفری ہوئی اور طوالت پکڑ گئی تو شاید پھر الیکشن نہ ہوں ، پھر کچھ اور ہوسکتا ہے ،ادویات سکینڈل کا معاملہ اگر ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے تو سب کچھ سامنے آجائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close