مسلم لیگ ن کےلیے سخت وقت شروع ہو گیا، مریم نواز کے شوہرکیپٹن صفدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج، ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد، گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

گوجرانوالہ (این این آئی) گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔بغاوت کے مقدمے میں ن لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد

کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دو روز قبل عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی تھی جس میں ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔کیپٹن ریٹارڈ صفدر اور مقدمے میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close