اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اتوار کو ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کی رحمت
سے دوسرے ممالک کی نسبت ہم کورونا کے شدید خطرات سے بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ کورونا وبا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔وزیراعظم نے کہاکہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں