مفت لسی نہ پلانے پر پولیس اہلکاروں کی دکان میں تھوڑپھوڑ ۔۔ پولیس اہلکاروں نے دکاندار کوزدکوب کیا اور جاتے جاتے فریزر سے دودھ کی بوتلیں اور دکاندار کے بھائی کو پکڑ کر لے گئے،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے سعودآباد میں دودھ کی دکان پر مفت میں لسی اور دودھ کی بوتلیں نہ دینے پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گئے، کرسیوں کو لاتیں ماریں اور ایک شخص کو اپنے ساتھ لے گئے، ویڈیووائرل ہوگئی۔حاصل ہونے والے فوٹیج میں ملیر سعود آباد تھانے کے

اہلکاروں کو آر سی ڈی گراونڈ کے قریب قائم ملک شاپ میں توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکاروں نے کرسیوں کو لات مار ی اور دکان دار پر تشدد بھی کیا۔فوٹیج میں ایک اہلکار کو فریزر سے دودھ کی بوتلیں نکال کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دکان کے مالک محمد عرفان کے مطابق پولیس اہلکار روزانہ مفت میں لسی پیتے ہیں، کل لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو انہوں نے دکان میں گھس کر تشدد کیا اور دودھ کی بوتلیں نکال کر لے گئے ساتھ میرے بھائی کو بھی حراست میں لینے کی کوشش کی۔واقعے کے حوالے سے دکاندار نے کراچی پولیس چیف کو واٹس ایپ کے ذریعے درخواست سینڈ کر دی ہے۔متاثرہ دکاندار کا مطالبہ ہے کہ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close