ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پی ٹی آئی ہے، اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا

اسلام آباد( آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے، اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہ

پاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں ۔اتوار کو لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے۔ اس وقت پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے اور نوجوان اپنی ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہ پاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے،انہوں نے کہا کہ اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا،ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیرے میں ایک ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close