اور کوئی کام نہ ہوا تو پی ٹی آئی کے ایم این اے نے یو ٹرن کا ہی افتتاح کر دیا، آپ کو یقین نہ آئے پر یہ سچ ہے، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)اور کوئی کام نہ ہوا تو پی ٹی آئی کے ایم این اے نے یو ٹرن کا ہی افتتاح کر دیا، آپ کو یقین نہ آئے پر یہ سچ ہے، تفصیل جانیئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نے اسلام آباد میں ’یوٹرن‘ کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی

(سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں انڈر پاس کا افتتاح کردیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سڑک پر موجود ایک یوٹرن کا بھی افتتاح کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ 2 سال میں اسلام آباد سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے تینوں ایم این ایز نے جتنا کام کیا اور وعدوں کو پورا کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اہلیان اسلام آباد کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں لوگ صرف اقتدار کے مزے لیتے رہے مگر یہاں کسی نے کام نہ کیا جس سے دنیا کا خوبصورت ترین شہروں میں شمار اسلام آباد مسائل کا شکار ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close