ن لیگ کی مقبولیت کا بھانڈا کیسے پھوٹ گیا؟ شیخ رشید نے کیا دعوی کر دیا؟

راولپنڈی(پی این آئی)ن لیگ کی مقبولیت کا بھانڈا کیسے پھوٹ گیا؟ شیخ رشید نے کیا دعوی کر دیا؟ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج ریگل چوک میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرنے والے نیب زدہ لوگوں کی تعداد سننے والوں سے زیادہ تھی۔شیخ رشید نے ن لیگ کے لاہور کے جلسے کو ایک ہزار لوگوں

کی جلسی قرار دے دیا۔شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہزار لوگوں کی جلسی نے لاہور میں مسلم لیگ کی نام نہاد مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا فلاپ شو بتاتا ہے کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے بیانیے کے خلاف، پاک فوج اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close