مریم نواز کے ٹویٹر اکائونٹ پر76فیصد فالوورز جعلی نکلے، انگریزی اخبار کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) ایک آن لائن ریسرچ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے 76 فیصد ٹوئٹر فالورز جعلی ہیں۔انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ’ میڈی ٹویٹس‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آنے والی تحقیق میں اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مریم نواز کے

اکثر ٹوئٹر فالورز جعلی ہیں۔ٹوئٹر پر مریم نواز کے مجموعی فالورز کی تعداد 55 لاکھ 92 ہزار 493 ہے ۔ ان میں سے 10 لاکھ 71 ہزار سے زائد فالورز ایسے ہیں جن کا اپنا کوئی فالور نہیں ہے۔ 7 لاکھ 43 ہزار 906 ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹس مریم نواز کو فالو کر رہے ہیں جن کا صرف ایک فالور ہے۔ اسی طرح 14 لاکھ 39 ہزار 946 ایسے فالورز ہیں جن کے اپنے صرف 2 سے 5 فالورز ہیں۔مریم نواز کے فالورز میں شامل 1898 اکاؤنٹ ایسے ہیں جو آج کے دن ہی بنائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 37 ہزار 204 اکاؤنٹس بنائے گئے۔ ستمبر 2020 کے دوران مریم نواز کو فالو کرنے والے 2 لاکھ 97 ہزار 537 اکاؤنٹ نئے بنائے گئے۔میڈی ٹویٹس کے مطابق مریم نواز کے 5.5 ملین فالورز میں سے 5.19 ملین ایسے ہیں جنہوں نے ان کے کسی ٹویٹ کو نہ تو کبھی لائک کیا اور نہ ہی ری ٹویٹ کیا ہے۔ ان کے فالورز میں سے 23 لاکھ 74 ہزار اکاؤنٹ ایسے ہیں جو ایک عرصے سے بند پڑے ہوئے ہیں، یعنی یہ مردہ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close