اسلام آباد(پی این آئی )موجودہ حکومت میں ایک اور سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کو دو لاکھ ٹن گندم مارکیٹ سے کم ریٹ پر فروخت کردی گئی۔نجی نیوز چینل کے مطابق پاسکو نے پولٹری ایسوسی ایشن کو گندم سستے داموں فروخت کی، مارکیٹ سے کم ریٹ پر گندم کی فروخت سے قومی خزانے کو تقریباً
ڈیڑھ ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2020 میں سنگین بے ضابطگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو مارچ 2019 تک فی ٹن گندم 6 ہزار 579 روپے سستی فروخت کی گئی۔ ایسوسی ایشن کو مارکیٹ ریٹ سے کم کرکے 100 کلو گرام گندم صرف 3 ہزار 250 روپے میں بیچی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں