عمران خان سے ہماری جان چھڑوائیں، سعودی عرب نے کس سے یہ بات کہہ دی؟

لاہور(پی این آئی) معروف صحافی عمران خان ریاض کے مطابق سعودی عرب وزیراعظم سے سخت ناراض ہے، نواز شریف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ہماری جان چھڑوائیں ن لیگ کے قائد کو باہر لے جانے میں بھی سعودی عرب کا ہی کردار ہے، گزشتہ سال سے معاملات خراب ہیں، انہیں باہر نکالنے کا مقصد یہ تھا

کہ عمران خان کیخلاف ایک آپشن کھڑی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اور سینئر صحافی عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس جب عمران خان ترکی، ملائیشیا اور ایران کیساتھ قربتیں بڑھا رہے تھے، تب سعودی عرب کو تمام معاملات کی تفصیلات موصول ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سعودی عرب وزیراعظم عمران خان سے شدید ناراض ہوگیا تھا۔سعودی عرب اس قدر ناراض تھا کہ کہا گیا کہ عمران خان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ سعودی عرب نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ہمارے ملک میں کام کرتے ہیں لیکن آپ قربتیں دوسرے ممالک کیساتھ بڑھا رہے ہیں۔ ۔سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی اس حوالے سے بات کی۔ اس تمام صورتحال میں سعودی عرب کاغصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے نواز شریف کو باہر بھجوایا گیا۔اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نواز شریف پر بہت زیادہ بھروسہ کرتے ہے۔ یمن معاملے پر بھی جو اختلافات ہوئے تھے، بعد میں وہ کلیئر کر لیے گئے تھے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جس مقصد کیلئے نکالا گیا تھا، اب ان سے وہ مقصد پورا کروایا جا رہا ہے۔ نواز شریف سے کہا گیا ہے کہ ہماری عمران خان کی مصیبت سے جان چھڑوائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں