بوکھلاہٹ کا شکار عمران خان افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، فوج پورے پاکستان کے ساتھ ہے،فرد واحد کے ساتھ نہیں، لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء لیفٹیننٹ جنرل (ر) سینیٹرملک عبدالقیوم نے کہا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ وہ افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔حکومت کریں لیکن کارکردگی بھی تو دکھائیں،میاں نواز شریف نے فوج پر تنقید نہیں کی ، فوج پورے پاکستان کے ساتھ

ہے ،شہباز شریف کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نے انہیں ایسے گرفتار کیا جیسے انہوں نے کوئی قتل کیا ہو ان کی تحقیر کی گئی، ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان قائم و دائم ہے ، ماضی میں سب نے غلطیاں کیں ، نواز شریف نے بھی غلطی کی ہو گی، عدلیہ کو انتظامیہ اور انتظامیہ کو عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ افواج پاکستان کا کردار بے داغ ہے ۔ فوج کا بار بار ذکر کرکے عمران خان ایک غلط تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ فوج ملکی پالیسیوں کے ساتھ کھڑ ہوتی ہے شخصیات کے ساتھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ کا ہر حکم مانا ہے ۔ میاں نواز شریف نے ستر سے زائد پیشیاں لگاتار بھگتیںعدلیہ کا ہر حکم مانا وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا حکم ملا تو انہوں نے سر تسلیم خم کیا انہیں پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تو بھی انہوں نے عدلیہ کے حکم کو مانا ۔ مسلم لیگ( ن) کی خواتین کارکنان پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے ۔ حکومت اگر ملکی لیڈران پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گی ،اگر منی لانڈرنگ کے قوانین استعمال کر کے سیاسی مخالفین پر جھوٹے منی لانڈرنگ کے کیسز بنائے جائینگے تو اسے انصاف نہیں کہا جا سکتا ۔ عمران خان کا اپوزیشن کی جانب سے این آر او مانگنے کا الزام مضحکہ خیز ہے ۔ ریاست مدینہ میں قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے،جو چیزیں عدالت کے اختیار میں ہیں وہ عدالت کو کرنی چاہئیں ۔ ہم چاہتے ہیں انصاف ایسا ہو جو نظر بھی آئے جو کرپٹ ہے اس کو پکڑو لیکن بے گناہ کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز نہیں بنانے چائیں ۔حکومت کریں لیکن کارکردگی بھی تو دکھائیں ۔ اگر ملک ان حکمرانوں کی کارکردگی کی وجہ سے گڑھے میں گر رہا ہو تو قومی سلامتی کے ادارے بھی چوکنے ہو جائینگے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک عبدالقیوم نے کہا کہ حکومت کو اکڑ کے بجائے صورتحال کو سلجھانا چاہیے ۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری اور بیڈ گورننس سے تنگ ہیں ، ہم پورے ملک میں جلسے کر کے عوام کو بتائیں گے کہ ملک کہاں جا رہا ہے اور ہم کہاں لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ ملک قیوم نے کہا کہ نیب سب کچھ کر سکتا ہے لیکن چیئرمین اللہ سے ڈریں ۔ نیب صرف اپوزیشن کے احتساب تک محدود ہے ۔ شہباز شریف کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نے انہیں اس طرح گرفتار کیا جیسے انہوں نے کوئی قتل کیا ہو ان کی تحقیر کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کارکردگی دکھائی۔ سینیٹر ملک قیوم نے کہا کہ عدلیہ کو انتظامیہ اور انتظامیہ کو عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ قائد اعظم نے ہمیں یہ اصول بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو فیصلہ کرنا چاہیے عمران خان نہ کہے میں فلاں کو اندر کر دوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close