سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی ریٹائرمنٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لکھا گیاالوداعی خط، خط میں کس کام کو سراہا گیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف نے ریٹائرمنٹ پر ظہیر الاسلام کو الوداعی خط تحریر کیا تھا، خط میں سابق آئی ایس آئی چف کی جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا، خصوصی شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے نواز شریف کے سابق

آئی ایس آئی چیف ظہیرالاسلام پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔وزیر ریلوے کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف ایک طرف تو ظہیر الاسلام پر الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے سابق آئی ایس آئی چیف کی ریٹائرمنٹ پر انہیں الوداعی خط بھی تحریر کیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف بات کرتے ہیں وہ بتائیں انہوں نے ان کو ان کے الوداعی خط میں کیا لکھا تھا۔کیا نواز شریف اس خط میں جنرل ظہیر کو ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو نہیں سراہا۔کیا ان کا جمہوریت قائم رکھنے میں شکریہ ادا نہیں کیا؟ نواز شریف بتائیں وہ چار سال پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا آج؟ ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس فوج کیخلاف باتیں کر رہے ہیں جو کئی سالوں سے جنگ لڑ رہی ہے۔ جبکہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ ن لیگ میں “ش” ضرور نکلے گا۔ خدا کو گواہ بنا کر حلفاً کہتا ہوں کہ اسلامی دوستوں کے ذریعے حکومت سے بارگین کی کوشش کی گئی ہے۔آپ نے این آر او مانگا اور اس میں اور بھی لوگ شامل تھے ۔ آپ نیب کے قانون میں 34ترامیم چاہتے تھے لیکن عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا قانون پاس ہو نہ ہو لیکن ہم ان کی ترامیم نہیں مانیں گے ۔ وزیر ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے اور نواز شریف اس کے محرک ہیں ، نواز شریف کو ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ، نوازشریف کو تقریر کی اجازت دینا عمران خان کا غلط فیصلہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close