کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ، کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونا شروع ہو گیا

کراچی (پی این آئی)سندھ میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے نو ہزار نو سو اٹھارہ ٹیسٹوں میں سے میں267 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید3مریض انتقال کرنے سےصوبے میں کورونا

وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد پچیس سو بیس ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9918نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید267 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا وائرس سے مزید3مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2520ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1397676نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور138050 کیسز سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید81مریض صحت ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اوراب تک130811مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جو کہ بحالی کی شرح کا 95 فیصد بنتی ہے،اس وقت4719مریض زیر علاج ہیں جن میں 4440 گھروں میں،7آئسولیشن سینٹر ز میں اور272مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 201 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان میں سے 39 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیاگیاہے، 267 کیسز میں سے 195 کا تعلق کراچی سے ہے،جن میں ضلع جنوبی 74، ضلع شرقی 62، ضلع وسطی 30،ضلع ملیر 11، ضلع کورنگی 9، ضلع غربی میں سے 9 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد 10، دادو 6، بدین 5،لاڑکانہ 3،شہید بے نظیر آباد 3، سانگھڑ2، سکھر 2، گھوٹکی 2،میرپور خاص2، خیرپور2، جامشورو میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close