ن لیگ کا لاہور میں پاور شو ناکام ہو گیا، جلسے میں انتہائی کم تعداد دیکھ کر ن لیگی قیادت پریشان ہو گئی ، رپورٹ طلب کر لی

لاہور(پی این آئی) نیب کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں جلسہ کیا گیا جس میں کارکنوں کی کم تعداد پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے ریلی میں کارکنان کی کم تعداد کے شرکت کرنے پر

ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہمارا شہر ہے، یہاں جلسے میں اتنی کم تعداد کیوں تھی؟ اعلیٰ لیگی قیادت نے ضلعی قیادت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔لیگی قیادت نے لاہور ریلی میں کارکنان کی کم تعداد ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے میں کارکنان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی جائے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے میں ناکامی کے بعد اعلیٰ قیادت نے ن لیگ لاہور کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں کرنے پر بھی غور کرنا شروع کردیا ہے۔ اور ن لیگ لاہور کے اہم عہدیداران کو تبدیل کیے جانے کے امکانات ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک چلائے جانے کے بعد ن لیگ کا یہ پہلا جلسہ تھا جس میں کارکنان کی انتہائی قلیل تعداد نے شرکت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدرو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مال روڈ سے ملحقہ ٹمپل روڈ پر احتجاج کیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان شرکت کی، لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور رہنما کارکنوں کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں اپنے حلقوں سے مال روڈ پر پہنچے۔کارکنان سارے راستے پارٹی قائد محمد نواز شریف ، پارٹی صدر محمد شہباز شریف کے حق میں ،حکومت اور نیب کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے احتجاج کے موقع کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close