مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی بیٹی کا واقعے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی بیٹی عائشہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور جب میرے بھائی نے مداخلت کی تو اسے پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی بیٹی عائشہ ہاشمی کا واقعے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا، عائشہ

ہاشم نے کہا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں پہلے سیکوئی جھگڑاچل رہاتھا، میری والدہ کے دروازہ کھولنے پر پولیس اہلکاروں نے ان سے بد تمیزی کی۔ عائشہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب میرے بھائی نے مداخلت کی توپولیس اہلکاروں نے ایک بار پھر والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی اورمیرے بھائی کو پکڑا، میں آگے بڑھی تو مجھے بھی دھکا دیا۔ اہلیہ ڈاکٹر نشاط فاطمہ نے بتایا کہ چھوٹا سا معاملہ تھا جسے بڑھا دیا گیا ، پولیس تشدد سے بازو اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close