لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف ن لیگ اور م لیگ کو سمجھا سمجھا کر تنگ آچکے تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اب م لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف تنگ آچکے تھے
انہوں نے ن اور م کو بہت سمجھایا لیکن بے سود رہا۔ ن لیگ نے ش لیگ کے کہنے پر جتنا کھیلنا ہے اتنا ہی بیڑہ غرق کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے ذریعے سیاست ہوئی۔ حزب اختلاف کی اے پی سی کا مقصد بدعنوانی کے مقدمات کو بند کرنے کے لیے دبا ڈالنا تھا۔ آصف علی زرداری نے اے پی سی میں 2 یا 3 منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی لیکن تقریر کی باری نوازشریف کی آئی تو انہوں نے ملکی رازوں کو افشاں کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ ن سلیکٹ ہوئی۔ شہباز شریف نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خود واپس لی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں