ای چالان نادہندہ گاڑیاں پکڑنے والےٹریفک پولیس سکواڈ کو انعامات سے نواز دیا گیا

اہور(پی این آئی)ای چالان نادہندہ گاڑیاں پکڑنے والےٹریفک پولیس سکواڈ کو انعامات سے نواز دیا گیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ای چالان نادہندہ گاڑیاں پکڑنے والےٹریفک پولیس سکواڈ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی .تفصیلات کے مطابق آپریشن کمانڈر آئی سی تھری عاصم جسرا نےٹریفک پولیس کی 17 ٹیموں

میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ٹریفک پولیس کے ای چالان ڈیفالٹر سکواڈ کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد دی گئی۔ آپریشن کمانڈر عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔شہری https://echallan.psca.gop.pk پر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close