ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون ایک نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا، 13 سالہ سلمان جان کی بازی ہار گیا

کراچی(پی این آئی)ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون ایک نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا، 13 سالہ سلمان جان کی بازی ہار گیا۔ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون ایک نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا، تین دوست زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی

ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈان لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے پر تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، جس میں 13 سال کا سلمان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دوست زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ لیاری ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا تھا جب چاروں بچے پیدل ایکسپریس وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ پیچھے ہائی روف گاڑی نے بچوں کو ٹکر مار دی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close