لاہور(پی این آئی)ن لیگ والوں کے دل بھارت کے ساتھ دھڑکتے ہیں، نواز شریف نے کروزمیزائل کی بات کر کے حلف سے خیانت کی، پی ٹی آئی لیڈر نے بڑا الزام لگا دیا۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کے دل بھارت کے ساتھ دھڑکتے ہیں،نواز شریف نے کروزمیزائل کی بات کر کے
بڑی غلطی کی ، انہوں نے حلف سے خیانت کی ، ن لیگ نے ش لیگ کے کہنے پر جتنا کھیلنا ہے اتنا ہی بیڑہ غرق کرنا ہے، نواز شریف کے ساتھ اے پی سی کے ذریعے سیاست ہوئی۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ( ن) لیگ اب م لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف تنگ آچکے تھے انہوں نے ن اور م کو بہت سمجھایا لیکن بے سود رہا۔ ن لیگ نے ش لیگ کے کہنے پر جتنا کھیلنا ہے اتنا ہی بیڑہ غرق کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ آل پارٹیز کانفر نس (اے پی سی)کے ذریعے سیاست ہوئی۔ حزب اختلاف کی اے پی سی کا مقصد بدعنوانی کے مقدمات کو بند کرنے کے لیے دبائو ڈالنا تھا۔ آصف علی زرداری نے اے پی سی میں 2 یا 3 منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی لیکن تقریر کی باری نوازشریف کی آئی تو انہوں نے ملکی رازوں کو افشا کیا۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ( ن) سلیکٹ ہوئی۔ شہباز شریف نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خود واپس لی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کروزمیزائل کی بات کر کے بڑی غلطی کی ہے انہوں نے اپنے حلف کے ساتھ خیانت کی۔ ن لیگ والوں کے دل بھارت کے ساتھ دھڑکتے ہیں.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں