فحش مواد نہ ہونے کے باعث ارطغرل غازی کو سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے؟وزیراعظم عمران خان فحاشی کے خلاف مہم میں سرگرم ہو گئے

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو دْنیا بھر میں سب سے زیادہ اس لئے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فحش مواد شامل نہیں ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکائونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے

لکھا کہ ’میں نے ہماری انڈسٹری کو مغرب اور بالی ووڈ کے مواد کو نقل کرکے ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے منع کیا تھا لیکن اْنہوں نے کہا کہ عوام یہی دیکھنا چاہتی ہے‘۔وزیراعظم نے دْنیا بھر میں مقبول ترین ترکش سیریز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارطغرل غازی بھی دْنیا بھر کی طرح پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی فحش مواد بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close