وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام پر اضافی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی استعمال کی جائے تاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ضیاع بھی کم ہو

سکے۔ تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے بارے میں اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو توانائی کے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تلاش اور پیداوار کے انتظامی نظام پر عملدرآمد سے کم لاگت کے تیل اور گیس کے ذخائر سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اس نظام سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا اور عوام کو تیل اور گیس کی کم قیمت پر فراہمی ممکن ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں