اسلامآباد(پی این آئی)ایف بی آر نے معجزہ کر دکھایا، مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کرلیے ہیں۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ادارے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی
میں 1 ہزار 4 ارب روپے کے محصولات جمع کیے ہیں، جو طے شدہ ہدف سے 34 ارب روپے زائد ہیں۔اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 21-2020 کے ابتدائی 3 ماہ میں 970 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا تھا۔یف بی آر کے مطابق پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 426 ارب روپے اکٹھے کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 56 ارب اور کسٹمز کی مد میں 164 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے ہیں۔ایف بی آر اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 48 ارب روپے کے ری فنڈز بھی جاری کیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں