اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔جب کہ شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کورونا کا مرکز بن رہے ہیں۔کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس ہوا۔جس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز اور 103ن
ریسٹورانٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔این سی او سی نے شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کو کورونا کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔شادی ہالز اور ریسٹورانٹس پر خاص نظر رکھی جائے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا سب سے زیادہ پھیلاؤ اِن ڈور ریسٹورانٹس اور شادی ہالز کے ذریعے ہو رہا ہے۔این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایات کر دیں۔چند افراد کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔۔قبل ازیں کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اور کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد شہر کے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کراچی نے احکامات دیے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کم ازکم تین دن کے لیے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کیے جائیں۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کمشنر کراچی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ ستمبر میں 4667 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں سب سے زیادہ 60 فیصد کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پارکس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی بنا ماسک کے داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں