پاکستان میں کورونا وائرس پھر سے بڑھنے لگا، وفاقی دارالحکومت میں مزید کتنے کیسز سامنے آگئے ؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پمز نے بتایا کہ پمز کے 30 ملازمین میں کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے۔پمز کے

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ عملے کی حالت تسلی بخش ہے۔پمز کے آیسولیشن وارڈ میں کورونا کے 10 مریض زیر علاج ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ عالمی وبا کے باعث ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 15 مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا کے 625 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 499 ہوگئی ، ملک میں‌ اب تک کورونا کے3 لاکھ 13 ہزار431کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8 ہزار 877 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 99 ہزار 605 ہو چکی ہے ، صوبے میں اب تک 2 ہزار 237 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37ہزار 467 ہو چکی ہے ، صوبے میں اب تک 2 ہزار 512 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 ہزار 845 ہوگئی ، صوبے میں 1260 افراد چل بسے ، صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 15ہزار 302 کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 146 مریض چل بسے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 16 ہزار650 ہوگئی ، اور اموات کی تعداد 182 تک جاپہنچی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں