حکومت نواز شریف کو ملک واپس لانے کے اعلان پر قائم، پولٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے اور حکمت عملی طر کر لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نواز شریف کو ملک واپس لانے کے اعلان پر قائم، پولٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے اور حکمت عملی طر کر لی گئی۔وفاقی حکومت نے نواز شریف کو ہر صورت میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

کیے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے کے فیصلے پر برقرار ہے، وفاقی وزراء نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق تجاویز وزیر اعظم کو پیش کیں۔اجلاس میں نوازشریف کو واپس لانے کے لیے ہر سطح کے رابطے کرنے اور برطانیہ کے متعلقہ اداروں کو دستاویزات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیٹیکل کمیٹی بھی نواز شریف کو وطن واپس لانے کے فیصلے پر قائم ہے۔اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں