لندن(پی این ا ٓئی)نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی پانچویں کوشش بھی ناکام ہوگئی، برطانوی حکومت نے تعاون سے انکار کر دیا۔رطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی پانچویں کوشش بھی ناکام ہوگئی
ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہائی کمیشن کے دو عہدیدار ڈن ریون اسٹریٹ پر دس منٹ انتظار کر کے چلے گئے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے عہدیدار ایوین فیلڈ کے استقبالیے تک بھی نہیں آئے، برطانوی حکومت نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کرانے سے انکار کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وارنٹس کی تعمیل نہ ان کا کام ہے نہ مینڈیٹ، پاکستانی ہائی کمیشن رائل میل یا اپنے عملے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کراسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں