آرمینیا کے خلاف جنگ میں آذربائیجان کے ساتھ پاک فوج کی شرکت کی اطلاعات، دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)آرمینیا کے خلاف جنگ میں آذربائیجان کے ساتھ پاک فوج کی شرکت کی اطلاعات، دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی۔پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے

خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں