ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی اس لیے چاہتے ہیں کہ ہم جوتے کھانے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، ن لیگی لیڈر پھٹ پڑا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی اس لیے چاہتے ہیں کہ ہم جوتے کھانے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، ن لیگی لیڈر پھٹ پڑا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ ہم جوتے کھانے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، ملک میں آئین کی حکمرانی اور اس کی بحالی چاہتے ہیں۔خواجہ سعد

رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا کتنا شوق ہے، یہ چاہتے ہیں سارے مخالف جیلوں میں ہوں یا اوپر چلےجائیں تاکہ انہیں میدان صاف ملے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ان سے تنگ آگئی ہیں، اب مل کر اس حکومت کو نکالیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محاذ آرائی سے بچنا چاہیے، لیکن بےحسی اور بے شرمی کی کوئی حد ہوتی ہے، عجیب بات ہے، سیاستدانوں کو گالیاں نکالو، چوک میں کھڑا کرو، آج وہ باتیں شروع ہوگئی ہیں جو کبھی نہیں ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 4 دہائیوں کی سیاست کے بعد مجھے نظر آتا ہے آگے کیا ہوگا، اگر اس صورت حال سے بچنا ہےتو ریاست ذمہ داری ادا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں