دھرنے کے دنوں میں عمران خان جس امپائر کی طرف اشارہ کرتے تھے اس کا نام۔۔۔خواجہ آصف کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی )گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لا نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی ۔اسی متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات تو اس وقت ہی میڈیا کی زینت بن گئی تھی۔جو بات

نواز شریف نے کی وہ میں نے خود تین بار ٹی وی پر کی۔پی ٹی آئی کے دھرنے کی پشت میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام تھے۔عمران خان نے جو امپائر کی انگلی والی بات کی تو وہ دراصل انہی کی انگلی تھی۔اس بات پر عسکری قیادت میں بھی بحث ہوئی اور انہوں نے کہا کہ ہم مارشل لا نہیں لگائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close