مریم صفدر کا اعلان جنگ کس کے خلاف ہے؟ حکومتی ترجمان نے سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (پی این آئی)مریم صفدر کا اعلان جنگ کس کے خلاف ہے؟ حکومتی ترجمان نے سوال پوچھ لیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کو بتانا ہوگا اعلان جنگ کس کے خلاف ہے، زرداری نے سندھ جبکہ شریفوں نے ہمیشہ پنجاب کارڈ کھیلا۔مریم نواز کی

پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذاتی مفادات کے لیےصوبائیت جیسے گھناؤنےکھیل کی آڑ لی جارہی ہے، کرپشن کرکے این آر او کے بعد نظریاتی ہونے کا اسکرپٹ پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفرور، اشتہاری، ضمانتی کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں، جبکہ بیماری کے نام پر جھوٹ بول کر لندن بھاگنے والے بہادری پر تقریریں کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close