ن لیگی سینیٹر نے شو کاز نوٹس مسترد کر دیا، ن لیگ کے کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب نہیں ہوا، آزاد حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھتا ہوں،شمیم آفریدی کا مؤقف

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن سینیٹ منتخب نہیں ہوا، آزاد حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھتا ہوں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے شوکاز دیے جانے کے بعد سینیٹر شمیم آفریدی نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف بل پر ووٹنگ کے دن کافی دور علاقے میں تھا۔شمیم آفریدی نے کہا

کہ ان کی کافی دشمنیاں ہیں، علاقے سے نکلنے سے قبل سیکیورٹی دیکھنا ہوتی ہے، جب مشترکا اجلاس میں شرکت کی اطلاع دی گئی تو کافی دور تھا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل پر ووٹنگ کیلئے جس وقت پہنچا اجلاس ختم ہوچکا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنیکا فیصلہ کیا ہے۔ن لیگ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close