ڈاکٹرز خوش ہو جائیں،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے گریڈ 17 سے 21 تک کے طبی عملے کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ منظور کردی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد

وفاقی وزارت صحت نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک 2018 کی تنخواہ کا 75 فیصد اسپیشل ہیلتھ کیئرالانس ملے گا، گریڈ19 سے 21 تک 2018 کی تنخواہ کا 50 فیصد اسپیشل ہیلتھ کیئرالاونس ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک نان پریکٹسنگ الاونس بھی 2018 کی تنخواہ کا 75 فیصد ملے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں