فوج نے نوازشریف کو چوسنی لگا کر سیاست دان بنایا، یہ کبھی جمہوری نہیں رہے،نواز شریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی رہی ، وزیراعظم عمران خان کا نجی ٹی وی سے انٹرویو

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے نوازشریف کو چوسنی لگا کر سیاست دان بنایا، نواز شریف کبھی جمہوری نہیں رہے،پاکستان میں سول اور فوجی تعلقات میں مسئلہ رہا ہے، اگر ماضی میں کسی آرمی چیف نے کوئی غلطی

کی تو کیا ہمیشہ کے لیے پوری فوج کو برا بھلا کہیں، اگر جسٹس منیر نے غلط فیصلہ کیا تو عدلیہ کو ساری زندگی برا بھلا کہنا ہے،ماضی صرف سیکھنے کیلئے ہوتا ہے، ہم سیکھا ہے فوج کا کام حکومت چلانا نہیں ،مجھ سے پوچھے بغیر آرمی چیف کارگِل پر حملہ کرتے تومیں فارغ کردیتا، منتخب وزیراعظم ہوں کس کی جرت کہ مجھ سے استعفیٰ مانگے،پاکستان کی فوج میری پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے،نواز شریف جو گیم کھیل رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہے،واضح طور پر کہتا ہوں کہ ان کے پیچھے 100 فیصد ہندوستان پوری مدد کر رہا ہے،خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولو ، لیبیا، عراق، شام، افغانستان، یمن اور پوری مسلم دنیا میں آگ لگی ہوئی اور اگر آج ہماری پاکستانی فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، سارے چھوڑ اور ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں ،اقتدار چھوڑنے کو ترجیح دوں گا این آر او نہیں دوں گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں سول اور فوجی تعلقات میں مسئلہ رہا ہے، اگر ماضی میں کسی آرمی چیف نے کوئی غلطی کی تو کیا ہمیشہ کیلئے پوری فوج کو برا بھلا کہیں، اگر جسٹس منیر نے غلط فیصلہ کیا تو عدلیہ کو ساری زندگی برا بھلا کہنا ہے۔انہوں نے کہ کہ ماضی صرف سیکھنے کیلئے ہوتا ہے، ہم سیکھا ہے کہ فوج کا کام حکومت چلانا نہیں ہے، جمہوریت اگر ملک کو نقصان دے رہی تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کی جگہ مارشل لا آجائے، اس کا مطلب جمہوریت کو ٹھیک کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر عدلیہ میں غلط فیصلے ہورہے ہوں، کوئی چیف جسٹس ایسا آئے جو غلط فیصلے کرے یا ملک میں کمزور کو طاقت ور سے تحفظ نہ دے سکتے تو اس مطلب یہ نہیں ہے عدلیہ کی مذمت کریں بلکہ اس کو بہتر کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے ملک میں عدلیہ بہتر ہوتی گئی ہے اور اسی طرح فوج بھی بہتر ہوئی ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ موجودہ سول فوجی تعلق بہتر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی فوج ایک جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اعتماد اس لیے ہے اپنے دائرے میں کام کررہے ہیں، ایک جمہوری حکومت اپنے منشور کے مطابق کام کررہی اور فوج اس کے مطابق کام کررہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں