پوری کابینہ ہی چندہ، آٹا، چینی ، دوائی، بجلی گیس چوروں پر مشتمل ہے، کوریج نہ کی جائے ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پیمرا کے سرکلر پر جواب

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پیمرا کے سرکلر کے بعد مفرور عمران خان اور کابینہ کی کوریج چینلز پر بند ہے ، اب اگرپیمرا نے ووٹ، آٹا،چینی، دوائی چوروں کو چینلز پر دکھایا تو عدالت جائیں گے ،پوری کابینہ ہی چندہ، آٹا، چینی ، دوائی، بجلی گیس چوروں پر مشتمل ہے،

کوریج نہ کی جائے ،پیمرا سرکلر کے بعد اب سلیکٹڈ مفرور اور اشتہاری عمران صاحب اور چور وزرا کا بیان نہیں چل سکتا۔جمعرات کو پیمرا کے سرکلر پر ردعمل میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرا کے سرکلر کے بعد مفرور عمران صاحب اور کابینہ کی کوریج چینلز پر بند ہے ۔جس نے عوام کا ووٹ چوری کیا ہے، اسے اب چینلز پرنہیں دکھایا جا سکتا ،پیمرا نے ووٹ، آٹا،چینی، دوائی چوروں کو چینلز پر دکھایا تو عدالت جائیں گے ،پیمرا کا حکم ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے مفرور عمران صاحب کو ٹی وی پر نہ دکھایا جائے ،پیمرا کا حکم ہے کہ 23 خفیہ اکاونٹس کی چوری پکڑے جانے پر اشتہاری عمران صاحب کو ٹی وی پر نہ دکھایا جائے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پیمرا کا حکم ہے کہ زکو عطیات چوروں کو ٹی وی پر دکھانا جرم ہوگا ،یمرا کا حکم ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس میں اشتہاری ومفرور کو دکھانا جرم ہوگا ،پیمرا کا حکم ہے کہ پولیس والوں کے سر پھاڑنے میں مفرور عمران صاحب کو ٹی وی پر نہ دکھایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پیمرا کا حکم ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس کے مفروروں کی شکلیں ٹی وی پر نہ دکھائی جائیں ،پیمرا کا حکم ہے کہ چینی چوری سکینڈل کے مفروروں کو ٹی وی پر نہ دکھایاجائے ۔پیمرا کا حکم ہے کہ دس ارب میں ہرجانے کے کیس میں اشتہاری اور مفرورعمران صاحب چینلز پر نہ چلیں ،پوری کابینہ ہی چندہ، آٹا، چینی ، دوائی، بجلی گیس چوروں پر مشتمل ہے، کوریج نہ کی جائے ،اگر یہ چہرے ٹی وی پر آئے تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ پیمرا سرکلر کے مطابق کابینہ کی کارروائی اب ٹی وی پر نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہاکہ پیمرا سرکلر کے بعد اب سلیکٹڈ مفرور اور اشتہاری عمران صاحب اور چور وزرا کا بیان نہیں چل سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں