لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مریم نواز نے کہا کہ اگر پہلے نمبر کی قیادت گرفتار ہوئی تو اگلی پارٹی قیادت صورتحال کو سنبھالے گی ، اس دوران انہوں نے مختلف رہنمائوں کے نام بھی لیے جس پر ساتھ بیٹھے سینئر
رہنما جاوید ہاشمی نے اچانک شکوہ کردیا کہ آپ نے میرا نام کیوں نہیں لیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جب یہاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس ہو رہی تھی تو انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو ہوجائوں گی۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کی صورت میں نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے، پاکستان میں شاہد خاقان عباسی رہنمائی کریں گے، انہیں بھی گرفتار کیا تو رانا ثنا اللہ قیادت کریں گے۔مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی بھی تھے، گرفتاری کی باتوں پر انہوں نے شکوہ کیا کہ گرفتار ہونیوالوں میں میرا نام نہیں لیا۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میں نہیں چاہتی آپ گرفتار ہوں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں