اسلام آباد(پی این آئی ) معروف سائنسدان اور پاکستان کے میزائل اینڈ ریسرچ پروگرام کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ریورس انجینئرنگ کے ذریعے میزائل تیار کرنے کے دعویٰ مسترد کردیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا امریکی میزائل ٹوماہاک کی
ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ نوازشریف کے ریورس انجینئرنگ کے دعوے سے اتفاق نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل نہایت نازک ہوتاہے۔ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ وہ زمین پر گرے اور اس کے ٹکڑے نہ ہوجائیں۔ یہ سچ ہے کہ پاکستان کو اس علاقے سے میزائل ملے مگر وہ چند ٹکڑے تھے۔ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ ملبےاور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر کیا ریسرچ کی جاسکتی ہے؟ پاکستان سے امریکہ نے یہ ملبہ واپس مانگا بھی نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں