نواز شریف کے کونسے دو اہم ترین ساتھی ن لیگ چھوڑنے جارہے ہیں؟وفاقی وزیر کے دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نےدعویٰ کیاہےکہ ن لیگ کےدو اراکین اسمبلی نواز شریف سےالگ ہونےجارہے ہیں ، ن لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مرا دسعید نے

نون لیگی قائد میاں نواز شریف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ مفرورکو ایک گھنٹے تقریرکا وقت ملا، نواز شریف ان سے مخاطب تھے جو ان کے ذاتی غلام ہیں،نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شرم آتی تو ملک کے لیے ایک ہسپتال تو بناتے،نون لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں جبکہ نون لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں بھی ہیں۔دوسری طرف مایکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےوفاقی وزیر مراد سعید نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم وہ ہے جس نے راہزنوں کو راہبری کے منصب سے اتارا،پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا عہد کیا،غربت کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا،جس نے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کرکے ہر شہری کے لئے مفت اور بہترین علاج لازم کر دیا ،جو عالم اسلام کا ترجمان اور پر امن پاکستان کی پہچان بنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close