اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرمان کے خلاف عبرتناک سزاؤں کا قانون لارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ زیادتی کرنے والے مجرموں کےخلاف سخت سزائیں لا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران
خان نے کہا کہ ہمارادین بھی ایسے جرائم پر سخت سزاکا حکم دیتا ہے۔ایسے مجرموں کے لیے عبرت ناک سزاؤں کا قانون لا رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان سزاؤں میں سزائے موت، کیمیکل کیسٹریشن، فرسٹ ڈگری، اور تھرڈ ڈگری ٹارچر کی سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔ کیمیکل کیسٹریشن کی سزا ساری دنیا میں ریپ افینڈرز کو دی جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جیسی سزائیں قتل کے مجرموں کو دی جاتی ہیں اسی طرز پر ریپ کیسز میں ملوث مجرموں کے لیے بھی سخت سزاؤں کا قانون لا رہے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک تو خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہیں لیکن یہاں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بے شمار واقعات ہوتے ہیں لیکن والدین شرمندگی کے ڈر سے یہ واقعات رپورٹ نہیں کرتے ہیں۔ ایک بچے کے ساتھ زیادتی سے وہ بچہ اور اس کا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ زیادتی کا شکار بچے کی زندگی تباہ ہوجاتی ہے۔ ایسے مجرموں کے لیے عبرتناک سزا ہوگی۔بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کروائی ہیں ۔ یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔ ایسے واقعات رپورٹ ہونے چاہیے تاکہ مجرموں کو سخت سزا دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک عورت کے ساتھ زیاتی سے اس عورت اور اس کے خاندان کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے۔ اس واقعے سے اس عورت کے بچوں کی زندگی پرکیا اثر پرتا ہوگا؟ مغربی معاشرے میں ایسے واقعات کا اتنا اثر نہیں ہوتا ہوگا لیکن ہمارا خاندانی نظام بالکل مختلف ہے۔ ہمارے ہاں ارینج میرج ہوتی ہے۔ یہاں تو ایک زیادتی کے کیس سے سارا خاندان تباہ ہو جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں