پیمرا کی جانب سے تقریر نشر کرنے پر پابندی لگنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا ردِ عمل بھی آگیا

لندن (پی این آئی) پیمرا کی جانب سے تقریر پر پابندی پر نواز شریف کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔لندن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیمرا کی پابندی پر نواز شریف نے کہا کہ آج کل پابندیوں کا وقت نہیں ہے ، پابندیوں کا زمانہ گزر گیا ہے، بلکہ اس کو گزرے بھی کافی وقت ہوگیا ہے، اب ماڈرن زمانہ ہے اور

اس میں پابندیاں کارگر نہیں ہوں گی۔خیال رہے کہ جمعرات کو پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اشتہاری مجرم کی تقاریر نشر کرنے والے چینل کے لائسنس معطل ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close