نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خوشخبری مل گئی

لاہور (پی این آئی) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے، مسلم لیگ ن ایک صوبے کی نہیں پورے ملک کی جماعت ہے، مشکلات کا سفر پہلی مرتبہ طے نہیں کررہے، پہلے بھی ایسا وقت دیکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز

شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک کی جماعت ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔ یہ راستہ پھولوں کی سیج نہیں ہے، جب یہ راستہ چنا تو معلوم تھا یہ راستہ مشکل ہے۔ مشکلات کا سفر پہلی مرتبہ طے نہیں کررہے، پہلے بھی ایسا وقت دیکھا ہے۔ حق کے راستے میں مشکلات آتی ہیں، میں نے پہلے بھی قیمت ادا کی ہے، میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا، مجھے خوف نہیں ہے، میں گرفتار ہوجاؤں گی لیکن سیاہی آپ کے چہرے پر لگے گی، جب لوگ پوچھیں گے کیوں گرفتار کیا؟ میاں نواز شریف لندن سے بیٹھ کر قیادت کریں گے، مریم نواز گرفتار ہوگی، شاہد خاقان عباسی آجائے گا، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، اور کارکنان ہوں گے، مسلم لیگ ن کے پاس کارکنوں کی کمی نہیں ہے، ہم نے ملک کے تحفظ کے ایجنڈے کی قسم کھائی ہے۔میں پچھلے دو تین سال سے دیکھ رہی ہوں، جب مشکلات آتی ہیں، تو لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں، پنجاب کے بارے کہا جاتا تھا کہ پنجاب جھک جاتا ہے، پنجاب نے اپنے سارے داغ دھو دیے ہیں۔نیب میں پیشی کے دوران جو حالات بنے ،مقدمات بنے، اس میں میں دیکھا کہ لیڈر نہیں بلکہ کارکنان جیل میں گئے، اس لیے ن لیگ کو جھکایا نہیں جاسکتا۔مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کم نہیں بڑھا ہے۔جو پہلے میاں صاحب کے مخالف تھے آج وہ بھی ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی سازشوں اور کمزور ہے اس کو گرانا مشکل کام نہیں، ایک دھکے کی مار ہے ، یہ حکومت اپنی سازشوں کے باعث خود ہی گر جائے گی۔حکومت اے پی سی سے پہلے لڑکھڑا گئی ہے۔عمران خان بزدل اور نالائق ہے، کمزور ہے، سازش سے آیا ہوا ہے، جب اس سے معاملات حل نہیں ہوتے تو اداروں کو آگے کردیتا ہے، اداروں کے کندھے پر جب آپ بندوق رکھ کرچلائیں گے تو ادارے بھی بول اٹھیں گے۔دھاندلی زدہ حکومت کو میں ماننے کو تیار نہیں ، وزیراعظم ، جعلی حکومت اور سیٹ اپ کو نہیں مانتی، اس سیٹ اپ کو پہلے دن ہی للکارنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close