اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس جمعہ کے روز طلب کرلیا، اجلاس میں اداروں کا دفاع کرنے کیلئے اہم ٹاسک بھی سونپا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اداروں پربڑھتی تنقید اوراپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کےمعاملے پر وزیر اعظم عمران
خان نےپارٹی قیادت سےمشاورت کافیصلہ کیا ہے،اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے کے لیے ترجمانوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل شام 4 بجے وزیر اعظم آفس میں بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اور ترجمانوں کے اجلاس میں سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی، مریم نواز کے جلسوں کے اعلان کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی موقف پر بریفنگ دیں گے،اپوزیشن کی تنقید کے بعد اداروں کا دفاع کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپا جائے گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں